حائض عورت کیلۓ مستحبات اور مكروهات
مستحب ہے:
نماز کے وقت، اپنے آپکو ظاهری طور پر پاك و پاكیزه کرے،
اور وضو کرے۔
اور اپنی جاۓ نماز پر قبله کی طرف بیٹھے،
نماز کے وقت تک اپنے آپکو تسبیح اور اللہ تعالیٰ کے ذكر میں مصروف رکھے
تاکہ وضو کرنے اور نماز پڑھنے کی عادت نہیں چھوٹے ۔
اور اگر وضو نہیں کر سکتی تو رجاء و امید ثواب کی نیت سے تیمم کرے.
مکروه ہے:
1⃣ - رنگ کرنا اور مھندی لگانا.
2⃣- قرآن پڑھنا مکروہ ہے یعنی کم ثواب ملے گا،
البته
فقط واجب سجدے والی سورتوں کو پڑھنا اکثر مراجع کے نزدیک حرام ہے.
3⃣ - اپنے ساتھ قرآن رکھنا، قرآن کہ جلد پر ہاتھ لگانا اور اسماء اور آیات قرآن کے علاوہ،
لیکن
آیات قرآن کو چھونا حائض پر حرام ہے۔